دانش کدہ صفحہ اول دانش کدہ
 یہ دانش کدہ ہے اور دنیا کے تمام مسائل کا حل تعلیم ہے۔ 
 آپ کے سوالاتآپ کے سوالات   تلاشتلاش   فہرستِ ارکانفہرستِ ارکان   ارکان کے گروپارکان کے گروپ 
 پرائیوٹ فورمپرائیوٹ فورم   لاگ اِنلاگ اِن 
موجودہ وقت بدھ اگست 20, 2008 5:25 pm ہے
تمام اوقات UTC + 1 (DST in action)
ان پڑھے پیغامات
جن خطوط کے جوابات نہیں دئیے گئے
دانشکدہ پند روزہ
انشائیہ
مجھ کو ایسا لگتا ہے
ناول
بارونی
گھریلو لڑائی کےدوران ایک ادھیڑ عمرگھریلو عورت ایوالین ہالی پانچواں منزل کے ایک اپارٹمنٹ سےگر کر مری۔ کیا اس کی موت ایک قتل ہے؟
داستان
داستان خواجہ بخارا کی
سائینس اور ٹیکنالوجی
ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال
وہ طریقہ جس سے انٹرنیٹ پر ڈیٹا ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر بھیجاجاتا ہے۔
سیاست
فرنٹ لائن پاکستان
زاہد حُسین ۔ جنگ آور اسلام سے کشمکش۔
انجمنِ شعروسخن
مقبول عامرکا کلام
لسانیات
عربی، اردو، ہسپانوی
بزم اطفال
شیطان شہزادہ ۔ ہانس کرِسٹین انڈرسین
کتب خانہ
اردو کی ڈیجیٹل لائبریری

انشائیہ

    نا ہو تا میں تو کیا ہوتا

    حالی کہتے ہیں غالب نے نئی طرح سے نیسی کو ہستی پر ترجیح دی ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے اس مصرعےمیں عدم کو وجود سے حدو درجہ افضل و برتر کہا گیا ہے۔ دوسرے کہتے ہیں جس طرح سوال اُٹھایا گیا ہے اس کا جواب یہی ملتا ہے کہ میں “ خدا ہوتا“ ۔
    میں ان سب سے اختلاف رکھتا ہوں۔ میرے خیال میں غالب کہہ رہے ہیں کہ خوشی کی تلاش کرنا سود مند نہیں کیونکہ کے خوشی“ نا “ ہونےمیں ہے ۔
    میں نے بیسوں دفعہ ایسا محسوس کیا ہے کہ جب میں خوشی کی تلاش میں نہیں ہوتا ہوں وہ آموجود ہوتی ہے۔ دوسرے الفاظ میں اسکومیری تلاش کرنےدیتا ہوں۔ ایسا لگتا کہ جتنا میں اس کی طرف توجہ نہیں دیتا اتنا ہی وہ میری طرف مائل ہوتی ہے۔
    سوامی سیتچیداندا نے ایسے اسطرح بیان کیا ہے۔ “ اگر تم چیزوں کے پیچھے بھاگو گے تو وہ تم سےدور جائیں گی۔ تم ان کو تمہارا پیچھا کرنےدو۔ سمندر کبھی دریاوں کو مدعو نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ وہ سمندر کی طرف بھاگتے ہیں۔ سمندر قناعت پسند ہے اسے دریا سے کچھ نہیں چاہیے اور یہ زندگی کا راز ہے“۔
    ایک چائنیز فلاسفر چوانگ زو نے یہی خیال اسطرح پیش کیا ہے۔ “ خوشی کوتلاش نا کرنا ، خوشی کی باعث ہے“
    فرانس کافکا بیسویں صدی کا رائٹر کہتا ہے۔ " یہ ضروری نہیں کہ تم گھر سے باہرجاؤ، تم ڈیسک پر بھی بیٹھ کرسن سکتے ہو۔ سننا بھی ضروری نہیں تم صرف انتظار کرو۔ تمہیں انتظار کرنا بھی ضروری نہیں، خاموش اور ساکت رہو، دنیا کا نقاب اٹھ جائےگا۔ “غایت انبساط آنند۔ “
    مجھ اس وقت سب سےذیادہ آنند ہوتی ہے۔ جب کوئی مجھ سے بغیر کسی شرط کہتا ہے“ آپ کتنے اچھے ہیں“۔ اور میں اس کو بغیر کسی شرط کے قبول کرلیتا ہوں۔
    بغیر کسی شرط کے محبت کوقبول کرنامیرے لیے ہمیشہ مشکل رہا۔ اس میں اپنے سےاتنی محبت کی ضرورت ہوتی ہے جتنی کے کوئی اور آپ سے کرتا ہے۔ اور یہی میرے لیے آسان نہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کے میری تمام خامیاں جو مجھ سے چھپی ہیں وہ دوسروں پرظاہر ہیں۔
    پھر بھی جب میں کسی سےمحبت کرتا ہوں اور اس کے بدلے میں کچھ نہیں چاہتا اور بغیرشبہ کے اس کی محبت قبول کرتا ہوں ۔ مجھےخوشی حاصل ہوتی ہے۔
    ایسا کرنےمیں، مجھے خوشی کی تلاش میں نہیں جانا پڑتاہے میں خود خوشی بن جاتا ہوں۔

    مجھ کو تو ایسا لگتا ہے ۔۔۔


معمہ حل کریں

    قاتل کون تھا؟
    پولیس کار کا ریڈیو کھڑکھڑایا اور پولیس آپریٹر نےاعلان کیا۔ کوڈ تھریٰ“۔
    انسپکٹر راضی نےاپنی پولیس لائٹ آن کردی۔ لیکن اس نےسائرن خاموش رکھا۔ صبح کےتین بجے اس کی ضرورت نہیں تھی۔ اس کو پتہ تھا کہ کوڈ تھری کا مطلب فائرنگ کی وجہ سےموت ہوئی یا کوئی زخمی ہوا۔ اور اس کا یہ بھی مطلب تھا کہ واردات ہوچکی ہے اور پولیس آفیسر کو وہاں پہنچنے کے لیےخود یا عوام کوخطرہ میں ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس صبح کی ڈیوٹی پر انسپکٹر راضی سب سےسینئر تھا۔ اور کیوں کہ اس واردات کی رپورٹ پردستخط کرنےہوں گے اس لیےاسنے سوچا کے کیوں نہ وہ جائےواردات کا معائنہ کرلے۔
    مذید پڑھیں

نئے مضامین اور قسطیں
» ملکوں کے نام
  › by تفسیراحمد on ہفتہ اگست 09, 2008 6:23 am

» علامہ محمد اقبال
  › by تفسیراحمد on اتوار جولائی 27, 2008 4:58 am

» بارونی - ایک جاسوسی ناول
  › by تفسیراحمد on اتوار جولائی 27, 2008 2:30 am

» کتابیات
  › by تفسیراحمد on جمعہ جولائی 25, 2008 10:48 pm

» عربی کے الفاظ بنانا
  › by تفسیراحمد on منگل جولائی 22, 2008 4:25 am

» ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال
  › by تفسیراحمد on اتوار جولائی 20, 2008 2:53 pm

» چڑیل ( افسانہ ) ۔ احمد ندیم قاسمی
  › by تفسیراحمد on ہفتہ جولائی 19, 2008 1:56 am

» تمام رات میرے گھر کا ایک درکُھلارہا - پروین شاکر
  › by تفسیراحمد on ہفتہ جولائی 19, 2008 1:47 am

» پیش گفتار ۔ شرح دیوانِ غالب -
  › by تفسیراحمد on بدھ جولائی 16, 2008 6:11 pm

» مجھ کو تو ایسا لگتا ہے ۔۔۔
  › by تفسیراحمد on اتوار جولائی 13, 2008 11:44 pm




Powered by phpBB © 2001, 2005 phpBB Group
[ Time: 5.7334s ][ Queries: 18 (-1.6779s) ][ Debug on ]