دانش کدہ صفحہ اول دانش کدہ
 یہ دانش کدہ ہے اور دنیا کے تمام مسائل کا حل تعلیم ہے۔ 
 آپ کے سوالاتآپ کے سوالات   تلاشتلاش   فہرستِ ارکانفہرستِ ارکان   ارکان کے گروپارکان کے گروپ 
 پرائیوٹ فورمپرائیوٹ فورم   لاگ اِنلاگ اِن 
موجودہ وقت بدھ ستمبر 08, 2010 11:21 pm ہے
تمام اوقات UTC + 1 (DST in action)
ان پڑھے پیغامات
جن خطوط کے جوابات نہیں دئیے گئے
دانشکدہ ماہانہ
فلسفہ
تاریغ
ادب
سائینس
ٹیکنالوجی
سیاست
انجمنِ شعروسخن
لسانیات
بزم اطفال
مفت کی برقی کتابیں
ڈیجیٹل اردو لائبریری
گفتگو کا فورم
ویبسٹرُ اللغات اُردو

 پورٹل » فورم کا صفحہِ اول » تعلیم و تدریس » جریدہِ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی » مضامین
انٹرنیٹ پروٹوکالRFC: 791
نیا موضوع بھیجئیے   موضوع کا جواب دیجئیے گزشتہ موضوع دیکھئیےاگلا موضوع دیکھئیے
صفحہ 1 مِن 1 [6 پیغامات]  
مصنف پیغام
تفسیراحمد
منتظم اعلی

شمولیت: 24 فروری 2007
خطوط: 3859
 انٹرنیٹ پروٹوکالRFC: 791
RFC: 791


RFC: 791

INTERNET PROTOCOL
DARPA INTERNET PROGRAM
PROTOCOL SPECIFICATION
September 1981

prepared for

Defense Advanced Research Projects Agency
Information Processing Techniques Office
1400 Wilson Boulevard
Arlington, Virginia 22209

by
Information Sciences Institute
University of Southern California
4676 Admiralty Way
Marina del Rey, California 90291
September 1981


خطمرسلہ: اتوار ستمبر 14, 2008 4:11 pm
  رکن کی پروفائل دیکھئیے ذاتی پیغام بھیجئیے ای میل بھیجی جاتی ہے    واپس اوپر 
تفسیراحمد
منتظم اعلی

شمولیت: 24 فروری 2007
خطوط: 3859


انٹرنیٹ پروٹوکال

مترجم

تفسیراحمد


خطمرسلہ: اتوار ستمبر 14, 2008 4:15 pm
آخری بار تفسیراحمد نے اتوار ستمبر 14, 2008 5:34 pm کو; 1 بار مدون کیا
  رکن کی پروفائل دیکھئیے ذاتی پیغام بھیجئیے ای میل بھیجی جاتی ہے    واپس اوپر 
تفسیراحمد
منتظم اعلی

شمولیت: 24 فروری 2007
خطوط: 3859

    ستمبر ١٩٨١
    انٹرنیٹ پروٹوکال

    فہرست مضامین

    مقدمہ iii
    1 عنوانات 1
    1.1 تحریکات 1
    1.2 بستار 1
    1.3 باہم مربوط 1
    1.4 تعمیل 2

    2. مجمل 5

    2.1 دوسری پروٹوکالوں سےنسبت 9
    2.2 تعمیل کا سانچہ 5
    2.3 کاموں کا اظہار بیان 7
    2.4 راستے 9

    3. عمل کی ضروریات 11
    3.1 انٹت نیٹ ہیڈر کی فارمیٹ 11
    3.2 تبادلہء خیال 23
    3.3 باہم مربوط 31

    34 ضمیمہ الف ۔ مثالیں اور خاکہٴ منظر 34
    .39 ضمیمہ ب ۔ ڈیٹا ٹرانسمیشن کی ترتیب 39


    فہرست مصطلحات 41
    سند یا حوالے 45


خطمرسلہ: اتوار ستمبر 14, 2008 4:17 pm
  رکن کی پروفائل دیکھئیے ذاتی پیغام بھیجئیے ای میل بھیجی جاتی ہے    واپس اوپر 
تفسیراحمد
منتظم اعلی

شمولیت: 24 فروری 2007
خطوط: 3859

    انٹرنیٹ پروٹوکال ( آئی پی ) اُن نیٹ ورکڈ کمپیوٹروں کی پروٹوکال ہے جو پیکیٹ سوئچینگ کمیونیکیشن استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پروٹوکال میں سورس ہوسٹ اور ڈیسٹینیشن ہوسٹ کا ایڈریس مقررہ لمبائی کا ہوتا ہے اور انٹرنیٹ پروٹوکال ، ڈیٹا گرام کو سورس ہوسٹ سے ڈیسٹینیشن ہوسٹ بھیجتی ہے۔ ڈیٹا گرام، ڈیٹا کے بلاک کو کہتے ہیں۔ انٹر نیٹ پروٹوکال کا کام میسج کو پیکیٹ سوئچ نیٹ ورک میں ایک جگہ سےدوسری جگہ بھیجنے کے لیے سورس ہوسٹ پر ڈیٹا گرام کوحصہ میں تقسیم ( فریگمینٹیشن ) کرنا اور ڈیسٹینیشن پردوبارہ ایک ( ری اسیمبلی ) کرنا ہے۔

    یہاں یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ آئی پی کی بناوٹ ( ڈیزائن ) میں ایک۔جگہ۔دوسری۔جگہ میں ریلائبیلیٹی، فلو کنٹرول، سِکوینسینگ جیسی خصوصیت نہیں مہیا کی گئی ہیں۔ ایسی خصوصیات ہوسٹ۔ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال میں پائی جائی ہیں۔ ان سروسیس کے لیے آئی پی، نیٹ ورک پر بھروسہ کرتی ہے۔

    انٹرنیٹ کے ماحول میں ہوسٹ۔ ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال، آئی پی سےانٹرنیٹ ڈیٹا گرام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنے میں مدد لیتی ہیں۔ ٹرانسمیشن کنٹرول پروٹوکال (ٹی سی پی) ایسی ہی وسٹ۔ٹو۔ہوسٹ پروٹوکال ہے۔ ٹی سی پی، ریلائبیلیٹی، فلو کنٹرول، سکوینسیگ مہییا کرتی ہے۔ جس کے متعلق ہم بعد میں تفصیل سے بات کریں گے۔


خطمرسلہ: اتوار ستمبر 14, 2008 4:37 pm
  رکن کی پروفائل دیکھئیے ذاتی پیغام بھیجئیے ای میل بھیجی جاتی ہے    واپس اوپر 
تفسیراحمد
منتظم اعلی

شمولیت: 24 فروری 2007
خطوط: 3859

    آپریشن

    جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا کہ آئی پی کے دو بنیادی کام ہیں؛

    1۔ ایڈریسینگ
    2۔ فریگمینٹیشن

    آٰئی پی ہیڈر میں ڈیسٹینیشن کے موجود ایڈریس کو استعمال کرکے ڈیٹا گرام کواس کی ڈیسٹینیشن کی طرف لے جاتی ہے۔ اس کے لیے راستہ چننا راوٹینگ کہلاتا ہے۔
    آٰئی پی، انٹرنیٹ ہیڈر میں موجوہ فیلڈ کی انفارمیشن کو فریگمینٹیشن اور ری اسیمبلی کے لیے استعمال کرتی ہے۔

    وہ ہوسٹ اور گیٹ وے جن کے ذریعہ ڈیٹا گرام ایک جگہ سے دوسری جگہ جائےگا، ان کے اپنے آٰئی پی ماجول ( آٰئی پی سافٹوئر ) ہوتےہیں۔ ہر ایک آئی پی ماجول، فریگمینٹیشن اور ری اسمبلی کے لیےایک ہی قسم کا اصول استعمال کرتا ہے۔ گیٹ وے کے آئی پی ماجول میں راستے کو چننے کے اصول بھی موجود ہوتے ہیں۔

    آئی پی کے لیے ہر ایک ڈیٹا گرام اپنے طور پر مکمل ہے۔ اور آئی پی اس کو دوسرے ڈیٹا گرام سے منسلک نہیں سمجھتی۔ آئی پی ان میں منطقی ( لوجیکل) یا حقیقی ( ورچول) تعلق کونہیں سمجھتی۔



خطمرسلہ: اتوار ستمبر 14, 2008 4:37 pm
  رکن کی پروفائل دیکھئیے ذاتی پیغام بھیجئیے ای میل بھیجی جاتی ہے    واپس اوپر 
تفسیراحمد
منتظم اعلی

شمولیت: 24 فروری 2007
خطوط: 3859

    آئی پی چار طریقہ کار مہیا کرتی ہے۔

    ٹائپ آف سروس ( ٹی۔او۔س) فیسیلیٹی
    ٹائم ٹو لیو (ٹی-او-ایل)
    آپشنس
    ہیڈر چیک سم

    ٹائپ آف سروس
    مسیج کو بھیجنے کے لیے انٹرنیٹ پر مختلف راستہ چننے جاسکتے ہیں ان راستوں کی کوالیٹی ایک دوسرے سے مختلف ہوگی۔ ایک راستہ کی کوالیٹی، دوسرے راستہ سے بہتر ہوسکتی ہے۔ بعض میں تیاری (سٹ اپ) یا پیکیٹوں کے مطابق قیمت وصول کی جاتی ہے اور دوسروں میں استعمال کے مطابق قیمت وصول کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک راستے سے دوسرے راستہ کا ( محاصل ( تھروپٹ ) اور تاخیرات ( ڈیلے ) بھی مختلف ہوں گے۔ عموماً ان کی چنائی میں فائدہ اور نقصان ہیں ( ٹریڈ آف) ہیں۔ وہ راستہ جس میں راستہ کا محاصل دوسرے راستوں سے ذیادہ ہوسکتا ہے سب سے ذیادہ مہنگا ہوگا اور اس میں دوسروں سے زیادہ تاخیرات ہوسکتی ہیں۔ اس لیے ایک یوزر اور اس کی اپلیکیشن کی بنا پر سب سے بہتریں (آپٹیمل) راستہ اس کی ضروریات پر مبنی ہے۔

    کیونکہ انٹرنیٹ کو اس بات کو علم نہیں کہ وہ کسی ایک یوزر کے لیے بہترین راستہ بنائے۔ آئی پی اوپری سطح ( لیئر ) پر موجود پروٹوکال کو فائدہ اور نقصان ( ٹریڈ آفس) چنے کے لیے محدود ہدایت دے سکتی ہے۔ یہ ٹائپ آف سروس فیسیلیٹی ہے

    ٹائم ٹو لیو ( ٹی۔او۔ایل )
    انٹرنیٹ پرایک ڈیٹا گرام کے زندہ رہنے کی ایک میعاد ہوتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو ایک راستہ بھولا ہوا ڈیٹاگرام ہمیشہ چکر لگاتا رہےگا۔ بھیجنے والا اس کی قیمت یا تعداد معین کرتا ہے۔ یہ ایک کاونٹر ہے۔ جیسے جیسے ڈیٹاگرام سفر کرتا ہے۔ ہراسٹاپ پر اس کی کاونٹ کم ہوتی جاتی ہے۔ جب یہ کاونٹ صفر بنتی ہے۔ انٹرنیٹ ڈیٹا گرام اپنی منزل پر پہنچ جاتا ہے۔ اگر یہ کاونٹ انٹرنیٹ ڈیٹاگرام کےمنزل پر پہنچنے سے پہلےصفر ہوجائے تو انٹرنیٹ ڈیٹاگرام اپنی موت خود مرجاتا ہے۔

    آپشنس
    بعض دفعہ خاص موقعوں پر اوپر دی ہوئی صورت حال کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان صورتوں میں ٹائم اسٹمپ، سیکیوریٹی اور اسپیشل راوٹینگ کے آپشن موجود ہیں۔

    ہیڈر چیک سم
    ہیڈر چیک سم کی مدد سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا گرام اپنی اصلی صورت میں اپنی منزل پر پہنچ گیا ہے۔ جیسے ہی اصلی چیک سم اور دوبارہ لی ہوئی چیک سم میں فرق نظر آتا ہے۔ تو غلطی پکڑنے والا کمپیوٹر اس انٹرنیٹ ڈیٹا گرام رد کردتا ہے۔

    آی پی میں معتبر کمیونیکیشن کے زرایعے نہیں ہیں۔ انٹرنیٹ ڈیٹا گرام کی منزل ( اینڈ۔ٹو۔اینڈ ) پر یا راستوں پراسٹاپ (ہاپ۔ ٹو۔ہاپ) سے کوئی اطلاع واپس نہیں آتی۔ آئی پی میں صرف ہیڈرچیک سم ہے ۔ ڈیٹا کنٹرول میں غلطی ( ایرر ) یا ڈیٹا گرام دوبارہ بھیجنا ( ری ٹرانسمیشن ) اور ڈیٹا کا بہاؤ ( فلو کنٹرول ) شامل نہیں ہے۔

    آئی پی میں انٹر نیٹ کنٹرول میسج پروٹوکال ( آئی سی ایم پی) کے ذریعہ صرف یہ اطلاع مل سکتی ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا گرام میں خرابی تھی۔
    جاری ۔۔۔



خطمرسلہ: اتوار ستمبر 14, 2008 4:39 pm
  رکن کی پروفائل دیکھئیے ذاتی پیغام بھیجئیے ای میل بھیجی جاتی ہے    واپس اوپر 
گزشتہ پیغامات دیکھئیے:   ترتیب:   
صفحہ 1 مِن 1 [6 پیغامات]  
نیا موضوع بھیجئیے   موضوع کا جواب دیجئیے گزشتہ موضوع دیکھئیےاگلا موضوع دیکھئیے
 پورٹل » فورم کا صفحہِ اول » تعلیم و تدریس » جریدہِ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی » مضامین
روانگی بر:  

آپ اس فورم میں نئے مضامین نہیں بھیج سکتے
آپ اس فورم میں موضوعات کے جواب نہیں دے سکتے
آپ اس فورم میں اپنے خطوط کو مدون نہیں کر سکتے
آپ اس فورم میں اپنے خطوط کو ختم نہیں کر سکتے
آپ اس فورم میں رائے شماری میں ووٹ نہیں ڈال سکتے
آپ اس فورم میں اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں۔
آپ اس فورم میں فائلیں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔


Powered by phpBB © 2001, 2005 phpBB Group
[ Time: 0.3722s ][ Queries: 12 (0.0580s) ][ Debug on ]